کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں پھیلی ہوئی 20ملین سے زائد اسماعیلی کمیونٹی کی روحانی پیشوا و امام پرنس کریم آغا خان کا 80ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاسداران پاکستان اسماعیلیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام پر وقار بزم سجائی گئی جس میں اسماعیلی کمیونٹی کے زعماو نوجوانوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہزہائی پرنس کریم آغا خان کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے 80کلو وزنی کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پرتقریب سالگرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران پاکستان اسماعیلیہ ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین امیر علی پٹی والا ‘ نائب صدر عبدالعلی نور بھائی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘سینئر صحافی سمیر قریشی ‘ معروف سماجی رہنما رمضان ناتھا ‘ عبداللہ سچوانی ‘ عبدالحمید خواجہ ‘ پرویز میگھانی ‘ حاجی محمد صدیق جکھوئی ‘ رحیم قمرالدین بدھوانی ‘ وزیر علی پٹی والا ‘ نور الدین پنجوانی ‘ عرفان انورعلی کھیتانی ‘ سہیل سولنگی ‘ عرفان پٹی والا و دیگر نے اپنے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو سالگرہ کی مبارکباد اور پوری اسماعیلی کمیونٹی کو پرنس کریم آغا خان کے یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔
ان کی طویل العمری کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی ذات کی برکت سے اسماعیلی کمیونٹی متحدومنظم اور خوشحال ہے اور پاکستان کے استحکام ‘ ترقی ‘ خوشحالی اور اس کے مستقبل کے تحفظ کیلئے انتہائی ذمہ دارانہ ‘ فعال اور دیانتدارانہ کردار ادا کررہی ہے جو پرنس کریم آغا خان کی تعلیمات کا وصف ہے!۔