پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے T20 میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

PAKISTAN BLIND CIRKET TEAM

PAKISTAN BLIND CIRKET TEAM

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) اجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ، اجمان میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا انٹرنیشنل ٹی 20 کھیلا گیا۔گرین شرٹس نے ہر شعبے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ،محمد راشد کی شاندار بلے بازی 37گیندوں میں 61رنز اسکور کئے قبل ازیں دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب احمد امجد علی نے اس سلسلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ میچ سے قبل، دونوں ٹیموں نے انیس جاوید (پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کھلاڑی) کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو کچھ دن قبل انتقال کر گئے تھے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد شاہ زیب مکمل طور پر بلائنڈ بی ون پلیئر نے اپنے آغاز کیا۔ سید سلطان شاہ چیئرمین پی بی سی سی اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے انہیں پہلی کیپ دی۔پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کو اپنی مرضی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔

سخت بولنگ نے انگلش بلے بازوں کو مات دے دی اور ان کی وکٹیں باقاعدگی سے وقفوں میں گرتی رہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بناسکی۔ پیٹر بلیٹ اور جسٹن ہولنگز ورتھ نے 34رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،قومی ٹیم کے شاہ زیب حیدر نے 2، محسن خان، ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔138 رنز کا ہدف، پاکستانی بلے بازوں کے لئے نہایت آسان رہا ، پاکستان نے ہدف 12.1 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ محمد راشد نے 37 گیندوں پر 61 رنز اور ہارون خان 26 رنز بنائے اور ناتھن فوائے پر بولنگ شکار ہوئے۔ ریاض خان 16 * رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل ڈیف کرکٹ کونسل کے چیئرمین جناب اسٹیفن اس موقع کے مہمان تھے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔