لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلا ٹی 20 ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کھیلنے کیلیے بھارت روانہ ہو گئی ۔کپتان انیس جاوید کا کہنا ہے کہ پہلا ایشیا کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے ۔
بھارت روانگی سے قبل مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ پہلا ٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کچی میں ہورہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت ،پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں ،کپ کا باقاعدہ آغاز 18 جنوری کو ہو رہا ہے ،ٹیم مینجر بلال ستی نے بتایا کہ بھارت نے ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ،کیپٹن انیس جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت کپ جیت کر لائیں گے ۔