پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی تاکہ انہیں کونسلر سروس فراہم کی جاسکے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ انہیں الطاف حسین تک رسائی دی جائے تا کہ انہیں کونسلر کی خدمات فراہم کی جاسکیں اور ان کی صحت اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تمام مسائل کو حل کیا جائے تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر ابھی تک برطانوی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے الطاف حسین لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کل شام میں لئے گئے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ ان کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے اور ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ الطاف حسین کو اسپتال میں رکھا جائے یا ڈسچارج کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کی تھیں تاہم بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔