کابل (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ نہیں بلکہ دو ریاستوں کے تعلقات ہیں۔
پاکستان یہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ 13 برس تک غیر اعلانیہ طور پر افغان ریاست کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی حالت میں رہا۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جب تک امن کا حصول نہیں ہوتا دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بھی رہیں گی۔
دہشتگردی پاکستان کیلئے بھی اتنا ہی خطرہ ہے جتنا افغانستان کیلئے، دہشتگردی کے معاملے میں اچھے یا برے کی تمیز نہیں کی جا سکتی۔