اسلام آباد (جیوڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، 40 فیصد افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا معاملے پر پالیسی جلد واضح کریں گے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان میں غیرضروری خطرے کی گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔
پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کا کوئی بھی اقدام خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔