گجرات کی خبریں 1/3/2014

نیو سبزی منڈی گجرات کا افتتاح سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے 2008میں کیا تھا
گجرات (جی پی آئی) نیو سبزی منڈی گجرات کا افتتاح سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے 2008میں کیا تھا ، اور اب کچھ نام نہاد سیاستدان صرف اپنے کاروبار کیلئے اور تختی لگانے کیلئے افتتاح کروا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر نیو سبزی منڈی مہر عدنان اشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ فیز 3کے نام پر غیر قانونی منڈی تعمیر کی جا رہی ہے ، قانون کے مطابق اگر منڈی میں جگہ نہ ہو اور گنجائش سے زیادہ کاروبار ہو تو سرکاری منڈی سے 7یا 10کلو میٹر کے فاصلہ کے بعد پرائیویٹ منڈی بن سکتی ہے ، ابھی چونکہ موجودہ سبزی منڈی صحیح طور پر آباد بھی نہیں ہو سکی اور نہ ہی کاروبار صحیح طریقہ سے چل سکا ہے ایسے میں نئی پرائیویٹ سبزی منڈی کے قیام کا کوئی جواز نہیں بنتا ، صرف انویسٹرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے ، اور موجودہ کاروباری طبقہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اور جب مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اس غیر قانونی سبزی منڈی میں جاتا ہے تو اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور گالیاں دی جاتی ہیں ، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی منڈی کو روکا جائے اور نئی سبزی منڈی کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری سبزی منڈی اور پرائیویٹ سبزی منڈی کے ریٹس میں بھی فرق ہوتا کیونکہ وہ من مانے ریٹس لگاتے ہیں ، جس سے کاروباری طبقہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور سرکاری ریونیو بھی جمع نہیں ہو رہا ، ڈی سی او گجرات اس سلسلہ میں مارکیٹ کمیٹی کی سرپرستی کریں اور غیر قانونی منڈی کی تعمیر کو فوری طور پر روکا جائے۔
————————–
———————
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، دہشت گردی کرپشن نجکاری کے خلاف اپنا پر امن احتجاج
گجرات (جی پی آئی) چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری گلزار محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ کا پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کارکنوں اور عوام بالخصوص خواتین اور بچے جو کہ سردی اور بارش میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے میں شرکت کی اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری، دہشت گردی کرپشن نجکاری کے خلاف اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا ، احتجاجی جلسے کی کامیابی پر حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور قائدین خرم نواز گنڈا پور ، چوہدری ولایت قیصر ساہی ، چوہدری وسیم ہمایوں صوبائی کواردی نیٹر علامہ پروفیسر محمد رضا قادری ، چوہدری مظہر دیونہ ، ملک مشتاق نوناری صوبائی کوارڈی نیٹر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مصطفوی انقلاب کے راستے کوئی نہیں روک سکتا انشاء اللہ یہ قافلہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری قائد انقلاب کی سربراہی میں نئے جوش اور ولولے سے آگے بڑھتا جائے گا اور بفضل تعالیٰ بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مقدسہ کے تصدق میں کامیابی مصطفوی کارکنوں کا مقدر بنے گی ، اور ملک عزیز پاکستان کو 66سال سے قابض غاصبین سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست اور امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ، وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیچھے کھڑی ہو گی اور کہا کہ عرصہ 66سال میں نااہل حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ، غریب غریب تر ہو گیا اور بتدریج مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور امیر امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے ، ملکی اور قومی اثاثوں کی لوٹ سیل لگنے والی ہے ، رہی سہی کسر بھی نکالی جا رہی ہے ، مگر ہم اپنے قومی اثاثوں کو نااہل لوگوں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دیں گے ، حکومت ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ ، بدامنی دہشت گردی ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، اور ان کے بلند و بانگ دعوے بھی عوام دیکھ چکے ہیں ، پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے میں خطاب کیا۔
————————–
———————
لالہ موسیٰ میں 10سالہ معصوم بچے کے اغواء اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیخ عرفان
گجرات (جی پی آئی) لالہ موسیٰ میں 10سالہ معصوم بچے کے اغواء اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، مہر مشتاق احمد و دیگر نے مشترکہ طور پر کیا ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر اقدامات کریں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کوششیں کی جائیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس میں معصوم جان کو ضائع کیا گیا ہے ، ہم اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں۔
————————–
———————
گجرات کی سیاسی سماجی شخصیات نے نئی سبزی منڈی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے
گجرات (جی پی آئی) گجرات کی سیاسی سماجی شخصیات نے نئی سبزی منڈی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے جس سے لوگوں کو کاروبار میں سہولت ملے گی اور عوامی مسائل حل ہونگے ، نئی سبزی منڈی کو جی ٹی روڈ پر منتقل کیا گیا ہے جس سے کاروباری طبقہ کو فائدہ ملے گا اور سبزی کی ترسیل میں بھی سہولت ملے گی اور شہر کو بھی صاف رکھا جا سکے گا۔
————————–
———————
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا لالہ موسیٰ میں طالب علم کے اغوا کے بعد قتل کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے لالہ موسیٰ میں تیسری جماعت کے طالب علم کو اغوا برائے تاوان کے لئے قتل کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچے کے قتل کے ملزمان فی الفور گرفتار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
————————–
———————
چوہدری عمر گجر کی قیادت میں نارویجن وفد کی ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی قیادت میں نارویجن وفد کی ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سے ملاقات ، اہم امور پر گفتگو اووسیز ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، مصالحتی کمیٹیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ!تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی قیادت میں نارویجن وفد نے ڈی پی او آفس میں ڈی پی رائے اعجاز احمد سے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والے وفد میں ناروے کے ممتاز بزنس مین چوہدری عدنان افضل میاں سجاد ناروے، شیخ سلیمان ناروے، مسٹر اظہر ناروے رائمنڈ ایورسن ناروے،اشفاق احمد فرانس ،ڈاکٹر ہمایوں ناروے،شہزاد ظفر وڑائچ، شیخ عمر شامل تھے، ملاقات کے موقع پر چوہدری عمر گجر نے نارویجن وفد کے ارکان کا ڈی پی او رائے اعجاز احمد سے تعارف کروایااور ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور تعمیر و ترقی اورخوشحالی کے لئے نمایاں خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے نارویجن وفد کے ارکان کو گجرات آمد پر ویلکم کہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے ڈی پی او آفس میں بیرون ملک لوگوں کی تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے الگ برانچ اوورسیز ہیلپ ڈیسک بنائی گئی ہے،جہاں بیرون ملک مقیم تارکین وطن اپنے مسائل کے حل کے لئے 24گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں، ضلع گجرات میں تارکین وطن کے رشتہ داروں کو درپیش مسائل بھی OPHDبرانچ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں، نارویجن وفد نے ڈی پی او رائے اعجاز احمد کی طرف سے تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے OPHDکے قیام کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،چوہدری عمر گجر نے ڈی پی او رائے اعجاز احمد کو ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کی ڈی پی او نے مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کو سراہا اور ضلع کے امن کے لئے مصالحتی کمیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ متحرک ہو کر پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے پر زور دیا۔چوہدری عمر گجرنے ڈی پی او سے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ ضلع بھر کے تھانوں میں متحرک کیا جائے اور ضلع بھر کے کنونیئرز مصالحتی کمیٹیزکے ساتھ میٹنگز کی جائیں،چوہدری عمر گجر نے اس موقع پر عوام کو تھانوں اور ناکوں پر درپیش پولیس کے روّیہ کے حوالہ سے بھی نشاندہی کی ، ڈی پی او رائے اعجاز نے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
————————–
———————
گجرات چیمبرآ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش سے گجرات کو فروغ حا صل ہو ر ہا ہے۔ علی اکر م فاروقی
گجرات(جی پی آئی)ایگز یکٹو ممبر گجرات چیمبر آ ف کا مرس علی اکر م فاروقی نے کہا کہ گجرات چیمبرآ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش سے گجرات کو فروغ حا صل ہو ر ہا ہے،نما ئش کا انعقا د شا ہین گر وپ کا اعزاز ہے ، نما ئش میں ما رکی کے استعما ل سے نما ئش کا معیا ر انٹر نشینل سطے کا ہو ا ہے ، نما ئش کا مقصد ضلع گجرات ،منڈ ی بہا ئو الد ین کے مینو فیکچر ایسو سی ایشن کو ایک چھت تلے اکھٹا کر نا ہے،علی اکر م فاروقی نے کہا کہ نما ئش کے انعقاد سے عہد ید ران کی بڑ ی کا میا بی ہے،صنعتی نما ئش سے گجرات کے بز نس مین کو اچھا فر وغ حاصل ہو ا ہے،انہو ں نے کہا نما ئش کے دورا ن سیکورٹی کے اچھے انتظاما ت پر ہم DPOگجرات کے مشکو ر ہیں،جنہو ں نے سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کر وائے،
————————–
———————
قمر اکیڈ می ضلع گجرات کا اہم اجلاس آ ج 2ما رچ بروز اتوار صدر خا ور بشیر بٹ کی ر ہا ئش گلبر گ کا لو نی علی پو ر ہ روڈ میں منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈ می ضلع گجرات کا اہم اجلاس آ ج 2ما رچ بروز اتوار صدر خا ور بشیر بٹ کی ر ہا ئش گلبر گ کا لو نی علی پو ر ہ روڈ میں منعقد ہو گا ،اجلاس کی صدرات خا ور بشیر بٹ کر یں گئے،اجلا س میں سا لا نہ محفل نعت کر م کے با د ل کے منعقد کر وانے اور دیگر امو ر پر بحث کی جا ئے گی ، اجلاس میں تما م ممبر ان اپنی شرکت کو یقینی بنا ئیں
————————–
———————
کمشنر گو جر انو الہ شما ئل احمد خو اجہ نے صنعتی نما ئش کے دورہ کے موقع پر القبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورز کے سٹا ل کو وزٹ کیا
گجرات(جی پی آئی)کمشنر گو جر انو الہ شما ئل احمد خو اجہ نے صنعتی نما ئش کے دورہ کے موقع پر القبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورز کے سٹا ل کو وزٹ کیا ،چیف ایگز یکٹو الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ اور منیجر محمد علی بٹ و دیگر نے ان کا استقبا ل کیا ،کمیشنر گو جر انو الہ شما ئل احمد خو اجہ نے حکیم عمر فاروق بٹ کو عمر ہ ادائیگی پر مبا ر کبا د پیش کی ،اور القبلہ ٹر یو لز کی شا ندار کر دگر دگی کو سراہا،اس موقع پر صدر چیمبر آ ف کا مرس طارق بلا ل ملک،سید آصف ر ضا نقو ی ،علی اکر م فاروقی ، ناصر جاوید بٹ ،مرزا وقاص عرفا ن و دیگر ہمر اہ تھے،
————————–
———————
چوہدری اسرار احمد کھٹانہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس گجرات پہنچ گئے
گجرات ( جی پی آئی) ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماء چوہدری اسرار احمد کھٹانہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس گجرات پہنچ گئے عمرہ کی ادائیگی کے بعد چوہدری اسرار احمد کھٹانہ نے مدینہ منورہ میں مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے بعد روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور ملک وقوم دوست احباب کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچنے پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے انکا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
————————–
———————
ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترہنگی کی قیادت میں شہر بھر میں صفائی کے نظا م کو بہتر بنادیا گیا ہے۔ چوہدری ارشاد احمد
گجرات ( جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری ارشاد احمد وڑائچ نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترہنگی کی قیادت میں شہر بھر میں صفائی کے نظا م کو بہتر بنادیا گیا ہے او رشہر کی تمام یونین کونسلوں میں سینٹری ورکر بہتر انداز میں صفائی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھوا دیا جاتا ہے تاکہ شہری اذیت سے دوچار نہ ہوسکیں چوہدری ارشاد وڑائچ نے کہاکہ شہر بھر کے نالوں کی صفائی بھی ہنگامی بنیاد کروائی جارہی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی بہتر طریقے سے ہوسکے علاوہ ازیں جو بھی شہری صفائی کے متعلق شکایت کرتا ہے اس کا بر وقت ازالہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ جب سے چارج سنبھالا ہے صفائی کے نظام میںبہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ شہر گجرات خوبصورت اور صاف ستھرادکھائی دیے۔
————————–
———————
گجرات اورگردونواح میں دو دن کی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا
گجرات ( جی پی آئی) گجرات اورگردونواح میں دو دن کی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا بارش سے ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے ہلکی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تمام دن ٹھنڈی ہوائوں سے لوگ لطف اندوز ہوتے رہے آج بھی بارش کا امکان ہے۔
————————–
———————
گجرات ( جی پی آئی)اے ڈویژن پولیس نے محلہ نور پور پڈھے میں چھاپہ مار کر تین جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے سب انسپکٹر تھانہ اے ڈویژن رحمت علی نے محلہ نو رپور پڈھے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر کا کا بھائی سمیت تین جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔
————————–
———————
تھانہ صدر گجرات کے گائوں شیخ پور سے لاکھوں روپے کی بھینسیں نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے
گجرات ( جی پی آئی) تھانہ صدر گجرات کے گائوں شیخ پور سے لاکھوں روپے کی بھینسیں نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر گجرات کے گائوں شیخ پور میں راجہ اعجاز احمد کے ڈیرہ سے نا معلوم چور رات کی تاریکی میں نو لاکھ روپے کی قیمتیں بھینسیں چور ی کرکے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
————————–
———————
تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قاسم پورہ اور مندر والی گلی میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوریوں کی وارداتیںناکام
گجرات ( جی پی آئی) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قاسم پورہ اور مندر والی گلی میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوریوں کی وارداتیںناکام ‘گزشتہ روز محلہ قاسم پورہ کے شہباز مرزا کی دکان اور مندر والی گلی میں مطلوب بک ڈپو کے تالے نا معلوم چور وں نے توڑ دیئے تاہم پولیس کی بر وقت موجودگی پر دکانوں سے نا معلوم چور سامان چوری نہ کرکے چور پولیس کو دیکھتے ہی رفو چکر ہو گئے اس طرح دونوں دکانوں سے ہزاروں کا نقصان بچ گیا۔
————————–
———————
پیر معصوم شاہ نقوی کی زیر صدارت جے یو پی کی سپریم کونسل کااجلاس،مرکزی عہدیداروں ،سپریم کونسل کی منظوری

گجرات(جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کی سپریم کونسل کا اجلاس چیرمین پیر سیدمعصوم حسین نقوی کی زیر صدارت جامعہ حز ب الاحناف لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں جے یو پی (نورانی )کے صدر ڈاکٹرابوالخیر زبیر ،سیکرٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی ، پیر اختررسول قادری، پیر عاشق حسین شاہ،ڈاکٹرامجد حسین چشتی،مصطفی اشرف رضوی اوردیگراراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں ، سپریم کونسل کے 13 اراکین اور پالیسی معاملات کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو پی کے چھ دھڑوں کے انضمام کے بعدچیرمین سپریم کونسل پیر سیدمعصوم حسین نقوی، مرکزی صدر ڈاکٹرابوالخیر زبیر،سینیر نائب صدر پیر ناصر جمیل ، نائب صدور غلام محمد سیالوی،پیرسیدشفاعت رسول،آغا سیدذوالفقار،غلام شبیر،سیکر ٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیر ابوطالب،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مصطفی اشرف رضوی،جوائنٹ سیکرٹری ممتاز احمد ہاشمی،مولانا نصیر احمد اویسی،سید نفیس الحسن شاہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجدحسین چشتی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹریونس دانش،نورالمصطفیٰ اور چیف آرگنائزر پیر سیدسعید احمد شاہ گجراتی ہوں گے۔ تین رکنی مالیاتی کمیٹی میں محمد سلیم ملک، صاحبزادہ سید ندیم اشرف رضوی اور شاہد اعوان شامل ہوں گے۔جبکہ تیرہ رکنی سپریم کونسل میں سید محی الدین محبوب کاظمی( ایبٹ آباد )سینیر وائس چیرمین، پیر انصر فرید چشتی ،دیوان عثمان فرید چشتی،پیر سید ادریس شاہ زنجانی، پیر سید سجادبادشاہ پشاور، پیر ظہور احمدقادری( نوشہرہ)،مفتی بشیر احمد جمالوی( ڈیر ہ اسمٰعیل خان)، قاری غلام رسول( لاہور)،پیر سید زوارحسین بخاری( لودھراں)،علامہ محمد عباس ہاشمی( راولپنڈی)، ڈاکٹرعلامہ محمدعمر حیات (لاہور)، پیر عابدحسین شاہ (سانگھڑ )اور سید طیب حسین شامل ہوں گے۔سپریم کونسل میں مزیدمشائخ عظام اور علما کرام کوبھی شامل کیاجائے گا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ طالبان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طالبان مذاکرات پر یقین نہیںرکھتے ۔ایف سی اہلکاروں کو ذبح کرکے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہیں ایسے گروہ یہود ونصاریٰ اور بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ظالم گروہوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔ لیکن جو طالبان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے بات چیت کرکے ملک میں امن قائم کیاجائے۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ڈاکٹرابوالخیر زبیر نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان کے موثردھڑوں کاانضمام ہوچکا ہے۔لاہور میں اتوار کے روز ہونے والا اجلاس غیر آئینی ہے۔جے یو پی کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔نئے پارٹی انتخابات کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ جے یو پی نورانی باقاعدہ الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈسیاسی جماعت ہے۔جس کے وہ متفقہ صدرہیں۔ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قاری زوار بہادر کے مجلس شوریٰ میں ان کے خلاف الزام پر معافی کی بات بے بنیادہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ عدالت میں فیس جمع کروا کر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں ۔وہ حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔
————————–
———————
دو ٹائم 10روپے میں جی بھر کے کھانا کھائیں
گجرات (جی پی آئی) دو ٹائم 10روپے میں جی بھر کے کھانا کھائیں ، گلزار مدینہ ویلفیئر فائونڈیشن نے گجرات کے بعد کراچی ، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی دستر خوان کا افتتاح کر دیا ، یاد رہے کہ گلزار مدینہ ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے جامع مسجد گلزار مدینہ میں دستر خوان کا انتظام کیا ہوا ہے ، جس میں دوپہر بعد از نماز ظہر اور بعد از نماز مغرب گلزار مدینہ مسجد میں دستر خوان لگایا جاتا ہے ، ممتاز عالم دین روحانی شخصیت صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی نے دستر خوان کا بہترین انتظام کرایا ہوا ہے ، دستر خوان کے لئے شاندار ہال تعمیر کرایا گیا ہے ، جس میں لوگ 10روپے کے ٹوکن سے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں ، ادھر گجرات کے سماجی سیاسی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی کو دستر خوان لگوانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
————————–
———————
کل مورخہ 2مارچ بروز اتوار کو گلزار مدینہ فری ڈسپنسری میں ڈاکٹر ماریہ نور آف CMHلاہور خواتین کا فری چیک اپ کریں گی
گجرات (جی پی آئی) انتظار کی گھڑیاں ختم کل مورخہ 2مارچ بروز اتوار کو گلزار مدینہ فری ڈسپنسری میں ڈاکٹر ماریہ نور آف CMHلاہور خواتین کا فری چیک اپ کریں گی ، یاد رہے کہ ہر ماہ کی پہلی اتوار کو دن 11بجے سے 2بجے تک لیڈی ڈاکٹر ماریہ نور آف لاہور CMHگلزار مدینہ فری ڈسپنسری میں خواتین کا فری چیک اپ کیا کریں گے ، جبکہ سوموار تا جمعتہ المبارک کو روزانہ ڈاکٹر علی حسین گلزار مدینہ فری ڈسپسری میں مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں۔
————————–
———————
گرین ایکر ایسوسی ایٹس یوکے ، کے زیر اہتمام اکبر ریزارٹ کنارہ چناب میں دو روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ برائے سمال این جی اوز منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) گرین ایکر ایسوسی ایٹس یوکے ، کے زیر اہتمام اکبر ریزارٹ کنارہ چناب میں دو روزہ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ برائے سمال این جی اوز منعقد ہوئی ، جس میں سینئر ماسٹر ٹرینرز عبید احمد ، ابرار احمد اور عہد قریشی نے لیکچر دئیے اور این جی اوز کی بہتری کیلئے این جی اوز کے نمائندگان کو تربیت فراہم کی اس ورکشاپ میں گجرات کی 32این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں گجرات بلڈ ڈورنرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مس نگہت اقبال قریشی ، اللہ توکل ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ شوکت علی خان ، فی میل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی راہنما مس یاسمین ، سوشل ویلفیئر سوسائٹی دولت نگرکے منور کھوکھر ، رحمانی ویلفیئر سوسائٹی کے عمران مہدی ، ندیم منظور ، چوہدری اکرم طاہر ، چوہدری خرم صادق ایڈووکیٹ ، اکرم بھٹی ، افضل بٹ ، محمد آصف ، سہیل لطیف ، وسیم بٹ ، محمد شکیل و دیگر شامل تھے ، اس پروگرام کا مقصد این جی اوز کی بہتر تعلیم و تربیت تھی ، تا کہ این جی اوز ملکر عوامی فلاح و بہبود کیلئے کا م کر سکیں۔
————————–
———————
تاریخ پیدائش و تاریخ وفات کے لیٹ اندراج کے سلسلہ میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
گجرات (جی پی آئی) تاریخ پیدائش و تاریخ وفات کے لیٹ اندراج کے سلسلہ میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اس عوامی مسیلہ کے حل کیلئے جلد ڈی سی او گجرات سے ملاقات کرے گی اور انہیں اس عوامی مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیاجائیگا ، انہو ں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے کوشاں ہے اور اپنی صلاحتیں ان مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے برئوے کار لائے گی اور انہوں نے کہا کہ ڈی سی او گجرات کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیں اور اس نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔
————————–
———————
پچاس لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کارہائشی گیارہ سالہ چوتھی جماعت کا طالبعلم قتل
گجرات(جی پی آئی)پچاس لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کارہائشی گیارہ سالہ چوتھی جماعت کا طالبعلم قتل، والدین پرغشی کے دورے ،عوام سراپااحتجاج،تاجروں نے احتجاجاً غلہ منڈیاں اوربازاربندکردیے ،جی ٹی روڈ بلاک،پولیس کیخلاف زبردست نعرے بازی،پولیس کا یک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ گلی علی چکیاں لالہ موسیٰ کے رہائشی محمداکرم کاگیارہ سالہ بیٹامرتضیٰ اکرم جمعہ کے روزگھرسے نکلا شام تک واپس نہ آیا تو والدین نے تلاش شروع کی ،اس دوران بچے کے والدکو نامعلوم ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں اس سے بچہ کی زندگی کیلئے پچاس لاکھ تاوان مانگاگیا،محمداکرم نے سٹی پولیس لالہ موسیٰ سے رابطہ کرکے درخواست دی ،ہفتہ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ مہرمحلہ جی ٹی روڈ کے عقب میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے ،پولیس موقع پرپہنچی تو محمداکرم نے نعش کو شناخت کرلیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کھاریاں بھجوادی،گیارہ سالہ مرتضی اکرم کے قتل کی اطلاع جب گھر پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا،والدین اور عزیزواقارب پرغشی کے دورے پڑرہے تھے،اہل محلہ نے کم سن بچے کی اغواء برائے تاوان اور بعدازاں قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ،جسکے بعد مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ،انجمن آڑھتیان ہردوغلہ منڈی لالہ موسیٰ نے مسجدمیں اعلان کراکر غلہ منڈیاں اور بازاربندکرا دیے ،اورتاجربھی عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے،مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے ،اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے،اطلاع ملنے پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملک منظوراعوان،ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک عامراعوان،ایس ایچ اوتھانہ صدرگجرات چوہدری امجدگجر بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پرپہنچے ،اور مظاہرین کو یقین دلایاکہ ملزمان کو 48گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیاجائے گاجس کے بعدمظاہرین پرامن منتشرہوگئے تاہم بعدازاں سپہرتین بجے کے بعد مظاہرین دوبارہ روڈ پر آگئے تاہم پرامن منتشرہوگئے،یہاں یہ امرقابل ہے کہ بدقسمت محمداکرم کے دوبیٹے اور پانچ بیٹیاں تھی جن میں ایک بیٹااغواء برائے تاوان کی واردات کی نذر ہوگیا،مقتول کے والد محمداکرم نے بتایاکہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے میرے بیٹے کوبے گناہ قتل کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔دریں اثناء پولیس نے مقتول کے محلہ دار نوجوان عثمان ولدعبداللہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔
————————–
———————
لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی وقفے وقفے سے وارداتوں سے عوام خوف و ہراس کا شکار
گجرات(جی پی آئی)لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی وقفے وقفے سے وارداتوں سے عوام خوف و ہراس کا شکار،اس سلسلہ میں بتایا جاتاہے کہ لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی پہلی واردات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں اس سے کئی سال نواحی گائوں وہند سے ایک بچے کو تاوان نہ ملنے پراغواکاروں نے قتل کردیاتھا،کیمپنگ گرائونڈ کے رہائشی دہی فروش کے بیٹے کو اغواء کے بعدقتل کیاگیا،محلہ قلعی گراں کے رہائشی صحافی شاہدرضوان کے قریبی عزیزکوبھی تاوان کیلئے اغواء کیاگیاتھاتاہم ملزمان انہیں داتاصاحب دربارلاہور چھوڑ گئے جنہیں بعدازاں گرفتارکر لیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ سال محلہ قلعی گراں کے رہائشی نارویجن شہریت کے حامل مرزاعبدالحمیدکے بیٹے سکندرمرزا کو بھی ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیاگیاتاہم پولیس نے جلدہی ملزمان کو گرفتارکرکے مغوی بچے کو زندہ بازیاب کرالیا،موجودہ واردات کے بعدلالہ موسیٰ کے عوام شدیدخوف وہراس کا شکارہیں،عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرقابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
————————–
———————