پاکستان کا کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کا معاہدہ کرنیکا اصولی فیصلہ

Pakistan,Canada

Pakistan,Canada

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا معاہدہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ و تحفظ کے معاہدے کیلیے مسودے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں وزارتوں اور ڈویژنوں سے اس بارے میں ریمارکس مانگے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی طرف سے ریمارکس ملنے کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اس مسودے کو حتمی شکل دے گا جس کے بعد کینیڈا کے ساتھ باضابطہ طور پر مذکرات ہو نگے جس میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کی صورت میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ترجیحی سلوک کیا جائیگا اور پاکستان میںسرمایہ کاری کرنیوالے کینیڈین سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ کینیڈین سرمایہ کاروں کو خصوصی اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر بھی خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔