میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل 58 امرت نگر 133 سولہ ایل کی تمام مسیحی اور مسلم برادر ی پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران پیر محمد اسلم بودلہ اور مہر عامر حیات ہراج کو ووٹ دے کر کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور عملی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار چوہدری سلامت اللہ رکھا گروپ کے سربراہ اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما راجہ اندریاس سلامت نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان امیدواران کے سابقہ دورِ حکومت میں ہمیں ان کے ساتھ چلنے کا بہت تھوڑا وقت ملا لیکن اس مختصر مدت میں بھی ہم نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ انہیں کامیاب کرتے ہوئے ہم علاقے کی تعمیر وترقی کے حوالے سے تمام نامکمل منصوبہ جات کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے۔
راجہ اندریاس سلامت نے کہا کہ امرت نگر میں یونین کونسل کی عمارت کی تعمیر، قبرستانوں کی چاردیواری و ناجائز تجاوزات کا خاتمہ،واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس ،ہائی سکول کا قیام، صلیبی چوک تا موسیٰ ورک روڈکی میٹلنگ،آبادی 5 مرلہ سکیم سمیت پورے گائوں میںسوئی گیس کنکشنز کا فوری اجرائ،صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا حصول ان کے گروپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔