پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان میں ہنگری کے سفیر اسٹاون سابونے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے،تجارتی معاہدوں کے لئے دونوں ممالک کی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی کوئی لائحہ عمل تشکیل پا جائے گا۔
تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں پاکستانی تاجر وں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم محض 77.244ملین ڈالر ہے ، جس کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر تاجروں کی جانب سے ویزہ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ۔