لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خوفزدہ ہیں 14اگست کو پاکستان کی ہر گلی سے قافلے اسلام آباد روانہ ہونگے اور عوام کا سمندر حکمرانو ں کی آنکھیں کھول دیگا لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو فاٹاکی بجائے پنجاب کی فکر کریں وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں پنجاب میں میں 2دنوں میں 200روپے فی من آٹا مہنگا ہو گیا ہے اور وزیر اعلیٰ دوسرے صوبوں کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں حکمرانوں کو لانگ مارچ کو فوبیا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلاکر غلط فیصلہ کیا۔ حکومت ہمارے کارکنوں اور فوج میں تصادم چاہتی ہے مگر ہمارے کارکن مارچ کے لئے پرعزم ہیں اور ہم فورسز سے ٹکرائو نہیں چاہتے۔