نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے پھر الٹی کنگا بہا دی، اندرونی سازشوں میں گھرے منموہن سنگھ نے چین سے واپسی پر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کوئلہ اسکینڈل سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان سیز فائر میں ناکام رہا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی حد سے بڑھ چکی ہے اور پاکستان کی 27 چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ 4 ہزار گولے اور 59 ہزار گولیاں برسائی گئیں جس سے کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے خوف وہراس کا شکار ہیں۔
کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد واویلا مچانا بھارت پرانی عادت ہے۔ بھارتی سینا کی نہ صرف ایسی بزدلانہ کارروائیوں بلکہ الزام تراشیوں کا بھی پاکستان کی جانب سے موثر جواب دیا جاتا ہے۔