پاکستانی سیمنٹ ساز اداروں کا بیرون ممالک سرمایہ کاری کا رجحان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی سیمنٹ ساز اداروں کے بیرون ممالک سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو گیا مزید ایک کمپنی نے عراق میں پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور پاکستانی سیمنٹ ساز اداروں کی جانب سے ملک سے باہر یہ پانچویں سرمایہ کاری ہے۔

اس سے پہلے پاکستانی سیمنٹ ساز اداروں کی جانب سے سری لنکا، موزمبیق اور کانگو میں پہلے ہی پلانٹ لگانے کے اعلان کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید ایک پاکستانی کمپنی کی جانب سے ماریشش میں قائم سیمنٹ پلانٹ کے اکثریتی شیئرز خریدنے کا اعلان کیا گیا تھا۔