آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا انتخاب ہو گیا

Meeting

Meeting

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا چار روزہ اجلاس شاہ جمال لاہور میں جاری ہے اجلاس میں اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔جبکہ مرکزی صدر برادر قاسم شمسی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ مرکزی نائب صدر علی ضامن، سینئرمرکزی نائب صدر عدیل شجاع ،جنرل سیکرٹری عارف حسین ،سیکرٹری تعلیم طاہر حسین ،انچارج محبین فہیم جواد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہنشاہ نقوی، نشرواشاعت سیکرٹری علی اشتر ،فنانس سیکرٹری سیماب حیدر ،سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر ،امامیہ چیف اسکاٹس برادر زاہد مہدی منتخب ہوئے۔نومنتخب مرکزی کابینہ سے مرکزی صدر قاسم شمسی نے حلف لیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہوچکے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں۔ اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کروانا ہماری دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے قیام سے لیکر آج تک نوجوانوں کو صحیح فکر اسلامی سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کا نصب العین ہی یہی ہے کہ تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا تاکہ وہ اچھے انسان اور مومن بن کر دین مبین کی سر بلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں۔