کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں مرکزی صد برادر انصر مہدی منتخب ہوگئے ہیں۔ مرکزی صدر کا علامہ حیدر موسوی نے کیا، جبکہ مرکزی صدر سے حلف علامہ غلام عباس رئیسی نے لیا۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کے لئے مصروف عمل ہے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونش مہدویت امید بشریت کنونشن کا اختتام اتوار کے روزہوا،جبکہ تنظیم کے ہزاروں کارکنان نے اس موقع پر تنظیمی امور کی سربراہی کے لئے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ تنظیم کے سالانہ 46ویں کنونشن کا آغاز جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد ہوا،اس موقع پر امامیہ اسکائوٹس پاکستان نے اسکائوٹس سلامی سے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اوریگر اعلی عہدیداروں نے شہد ڈاکٹر محمد علی نقوی سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو اسکائوٹ سلامی پیش کی۔
بعد ازاں کنونشن میں تربیتی و تدریسی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے کو سال 2017-2018کے لئے کو مرکزی صدر منتخب کر لیا،واضح رہے کہ تنظیم کا کنونشن جمعہ کے روز شروع ہو کر اتوار کی دوپہر کو اختتام ہو گیا۔تقریب میں علامہ غلام عباس رئیسی ،علامہ حسنین گردیزی ،سابقہ مرکزی صدر ناصر شیرازی،علامہ ہاشم موسوی ،ملک اعجاز حسین ،ڈاکٹر عقیل موسیٰ،ڈاکٹر موسیٰ،علامہ غلام شبیر بخاری ،سابقہ مرکزی صدر حسن زیدی ،سابقہ مرکزی صدور اطہر عمران ،تہور حیدری ،سرفراز حسینی سمیت درجنوں سیکڑوں شخصیات نے شرکت کی ۔کنونشن کے اختتام پر ناصر باغ تا اسمبلی ہال تحفظ پاکستان و امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد ہوا جس سے نو منتخب مرکزی صدر نے خطاب کیا۔