پاکستان کو سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کر لیا گیا

CERN

CERN

اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئرریسرچ کونسل (سرن) نے اپنے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کو اسکا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس تنظیم کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کے سرٹیفکیٹ پر رسمی دستخط کرنے کی تقریب پاکستان میں ہو گی۔

جب سرن کے ڈی جی پاکستان کا دورہ کرینگے، اس حوالے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ نومبر سے دسمبر کے دوران اپنا دورہ شیڈول کرینگے، سرن کے رکن ممالک کی تعداد 21 ہے جنکی اکثریت یورپ میں سے ہے، اس کے 3 ایسوسی ایٹ اور 5 آبزرور ریاستیں ہیں۔

سرن کی اعلیٰ سطح کی تکنیکی کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ممبر کی رکنیت دینے سے قبل پاکستان کا دورہ کیا جس میں ان پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے جنکی رکنیت سازی کیلیے ضرورت ہوتی ہے، ممبر شپ کے بعد پاکستانی سائنسدانوں کو بڑے سائنسی مشاہدات میں شرکت کرنے کے باقاعدگی کے ساتھ مواقع میسر آئیں گے۔