بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں اقتصادی راہداری کے معاہدے کے تحت گوادر سے کاشغر تک سڑکوں اور ریلوے کا نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا، راولپنڈی سے خنجراب تک 440 ملین ڈالر کی لاگت سے فائبر آپٹک نیٹ روک تین سال کے عرصے میں بچھایا جائیگا۔
کوئلے سے چلنے والے 2000 میگاواٹ کے پلانٹس کی تعمیر بھی معاہدوں کا حصہ ہے ، اس کے علاوہ پولیو کے خاتمے، اقتصادی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون، ایکس چینج اور کارپوریشن کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے ہیں، پنجاب حکومت اور چین کے درمیان شمسی توانائی کے منصوبے پر معاہدہ ہوا ہے۔