کوٹلہ ارب علی خان : سید ندیم رضا ہمارے بھائی ہیں ان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں آج مجھے خوشی ہے کہ ایک مضبوط اعصاب کا آدمی ہمارے کارواں میں شامل ہو رہا ہے انھوں نے سوچ سمجھ کر درست فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد علی تنویر چیئرمین ضلع کونسل گجرات نے کیا وہ ق لیگ کے سابقہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ کے مسلم لیگ ن میں شمولیتی اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہدکی ہے میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ صرف سیاست چمکانے کیلئے زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں عوام ان کے کردار سے بخوبی واقف ہیں ہم ضلع گجرات کے عوام کی قسمت سنوارنے کے لئے نکلے ہیں اور ہم اپنا کام جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے ساتھیوں پر فخر ہے جو میرے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں میرے ٹیم بلا شبہ ایک متحرک ٹیم ہے تمام ساتھیوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں جوہر کام میں میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )مسلم لیگ کے سابقہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان سید ندیم رضانے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان انھوں نے چوہدری محمد علی تنویر سے ملاقات میں کیا انھوں نے ق لیگ کی پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کے بنیاد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر خان اظہر خان ، ملک وقار حسین کسان کونسلر یونین کونسل کوٹلہ ،ملک ناظم حسین ، ملک محمد حسین ، ملک ذوالفقار بھٹو، ملک مختار حسین پہاڑے، ملک فاروق پہاڑے، مولوی ظفر پہاڑے، ملک محمد حسین ، چوہدری محمد یوسف چن، ڈاکٹر شوکت حسین پہاڑے ، لالہ محمد بوٹا سمیت یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔
کوٹلہ ارب علی خان( ) کوٹلہ برادران حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں چوہدری عابد رضا کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے کوٹلہ برادران کی گذشتہ چار سالہ کارکردگی نے حلقہ کی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار سید ندیم رضا سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے کوٹلہ برادران کی گذشتہ چار سالہ کارکردگی نے حلقہ این اے 107 کا نقشہ بدل دیا ہے 2013ء کے الیکشن میں جس تبدیلی کا ذکر کیا گیا ہمیں وہ تبدیلی حلقہ این اے 107 میں نظر آ رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری عبدالمالک مرحوم اور حاجی عبدالخالق مرحوم سے ہمارے گھریلو تعلقات تھے اور آج ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے اپنے گھر میں واپس آ گیا ہوں چوہدری عابد رضا ، چوہدری تنویر احمد ، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری آصف رضا اپنے والد اور بھائی مرحوم کے مشن کو پورا کرنے کیلئے 24گھنٹے میدان عمل میں ہیں انھوں نے کہا کہ میری سابقہ جماعت نے ہمیشہ ہمیں مخالفت کا درس دیا اور چوہدری عابد رضا و دیگر برادران نے ہمیشہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا اور اچھے کاموں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہمیں چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر اور کوٹلہ برادران کا ساتھ دے کر انکے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے تا کہ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کر سکیں اس موقع پر خان اظہر خان ، ملک وقار حسین کسان کونسلر یونین کونسل کوٹلہ ،ملک ناظم حسین ، ملک محمد حسین ، ملک ذوالفقار بھٹو، ملک مختار حسین پہاڑے، ملک فاروق پہاڑے، مولوی ظفر پہاڑے، ملک محمد حسین ، چوہدری محمد یوسف چن، ڈاکٹر شوکت حسین پہاڑے ، لالہ محمد بوٹا سمیت یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔