لاہور (اقبال کھوکھر) ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر کے بہنوئی ڈاکٹر شکیل بھٹی کی ناگہانی وفات پر دنیا بھر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات واداروں نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
نائلہ نذیر کے خاندان کے نام تعزیتی پیغامات میں CLAASکے نیشنل ڈائریکٹر وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس، بانی وصدر گلوبل کرسچن وائس نیویارک امریکہ زیبا گل، عوامی محبت گروپ کی مجلس ادارت، چیئرمین کرسچن لبریشن فرنٹ خالدگل، جنرل سیکرٹری ہیلپ وے پاکستان فیاض احمد بھٹی، پریس کلب للیانی قصور کے صدر عمران سلفی، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری افتخار سلطانی، پاکستان میڈیا سروسز کے ڈائریکٹر سعید بھٹی، ٹیورٹورئیل کمپیوٹر اکیڈمی کے پرنسپل عامرسرویا،بلدیہ کوٹرادھاکشن کے اسلم حاکم، پنجاب پولیس انسپکٹر ثقلین بخاری، پٹرولنگ چوکی انچارج چوہدری عابد، یشوع ایجوکیشنل منسٹریز کے چیئرمین پاسٹر اصغر جان، کھوکھر ڈینٹل لیب کے چیف ایگزیکٹوز ڈاکٹر عامر وڈاکٹر نذیر کھوکھر، مائیکل پبلک سکول کے پرنسپل اشرف آسی وسٹاف، اظہر کلینک کے ڈاکٹر اظہر یونس، ایکسائز انسپکٹر سلیم جاوید، لاہور چرچ کونسل کے ماڈریٹر ریورنڈ منیرپھول، روزنامہ سرزمین کے چیف ایڈیٹر صفدر علی خان،روزنامہ سماء لاہور کے ایڈیٹر عاطف سعید،روزنامہ سسٹم کے چیف ایڈیٹر نواب ناظم،رائٹ وے فائونڈیشن کے چیئرمین پادری اسلم،انجمن تاجران یوحناآباد کے صدر اعجاز بھٹی،نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین،سسل اینڈ آئرس چوہدری فائونڈیشن کی صدر مشعل چوہدری،دارالحکمت لاہور کی ڈائریکٹر مریم سرفراز سٹینلے،ایم پی اے شنیلا روت ودیگر نے دعا کی کہ خدا مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور تمام خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں تسلی،اطمینان اور صبر بخشے۔
ڈاکٹر شکیل بھٹی ایک ہمدرد اور شفیق معالج کے طور پر جانے جاتے تھے۔بلدیہ ٹائون کراچی میں اپنا ذاتی کلینک کامیابی سے چلاتے ہوئے رفاعی وسماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔کچھ عرصہ سے شوگر،بلڈپریشر کے باعث علیل تھے۔پسماندگان میں بیوہ بشریٰ نذیر،بیٹا یروش شکیل اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔