پاکستان چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند اور فعال ملک بننے کیلئے انتہائی مضبوط بنیادوں کا حامل ہے
Posted on November 12, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد: پاکستان چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند اور فعال ملک بننے کیلئے انتہائی مضبوط بنیادوں کا حامل ہے۔ آزاد عدلیہ، آزادی اظہار رائے، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر ملک بھر میں اتفاق رائے اور جمہوری اداروں کی ترقی کیلئے نیا عزم ایک صحت مند پاکستان کی اہم علامت ہے۔
ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOْقصور طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دوہزار پچیس پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت توانائی کے تحفظ، معیشت کے ملکی ذرائع کی ترقی، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی حوصلہ افزائی۔
سماجی وانسانی وسائل کی ترقی پر توجہ اور زرعی مصنوعات میں نئی چیزوں کا اضافہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے خدمت اور صنعت کے شعبے بھی بہتر ہوں گے اور اس کے ڈھانچے کو وسعت ملے گی۔ ملک سے دہشت گردی کو ختم کئے بغیر ترقی کی راہیں نہیں اپنائی جاسکتی ہیں، قوم پاکستان کے تحفظ، بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج سے تعاون کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔