اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر میں اخبارارت کی بندش ،کشمیر بیٹ رپورٹرز بھی بھارت کے خلاف میدان میں آگئے

Protest

Protest

اسلام آباد: کشمیر بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن، جموں و کشمیر سلف ڈٹرمنیشن مومنٹ اور انٹرنیشنل ہومین رائٹس آبزرورکی طرف سے یوم شہدا جموں کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے برطانوی ہاوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر احمد، ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ صدیق، راجہ نجابت، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، صاحبزادہ دولفقار، ماریہ ترانہ، کشمیر جرنلسٹ فورم کے نائب صدر لطیف ڈار، سینئر صحافیوں شہزاد راٹھور، بشیر عثمانی، کشمیر بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار عابد عباسی، حریت رہنماں شمیم شال، عبدالحمید لون اور دیگر نے خطاب کیا، مظاہرے میں کشمیر بیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں، حریت کانفرنس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اخبارات کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اخبارات کی بندش کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں ۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار حریت رہنمائوں کو فوری رہا کرے ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔