لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئنیٹر وزیر اعلی پنجاب، رانا مبشر اقبال اور چئیرمین کاہنہ، معروف تاجر حاجی بشارت علی نے لیگی کارکنوں اور مقامی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی جانب سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام نے منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی کو بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روکنے دیں گے۔منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی مسلسل ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔پاکستان کے 20 کروڑ عوام اپنے مسائل کا حل، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہا کہ عوام کی فلاح کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ وزیر ا علیٰ پنجاب شہبازشریف کو جاتا ہے۔
میاں شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھر پور اعتمادہے۔حاجی بشارت کا کہنا تھا کہ چاول کی برآمدات میں اضافہ سے کسان کو ریلیف ملے گا ،چاول کی برآمدات کے بڑے آڈر ملنا خوش آئند ہے ،پاکستان کا چاول دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ، کسان پیکج سے زراعت کو استحکام ملا ہے ،مسلم لیگ ن کے کسان دوست پالیسی اپنائی ہے۔
گندم اور چاول اس ملک کی دو نقد آور فصلیں ہیں جن سے کسان برادری کا روزگار وابسطہ ہے ـ یہ دو فصلیں انتہائی اہم اور نقد آور ہیں لہذا یہ فصلیں کاشت کرنے والے کسان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ـ اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کسان برادری کا بھلا کیا ہے اور ان کی فلاح کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سجاد علی شاکر sajjadalishakir@gmail.com lahore 03226390480