کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر دو سیٹر جنگی طیارہ تیار کرلیا ہے، جسے جون میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ماسکو کے ایک دفاعی جریدے پریڈ کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان اور چین نے دو سیٹر لڑاکا طیارہ ژیاؤلانگ تیار کیا ہے۔ FC-1 Xiaolong جنگی طیارہ جسے جے ایف تھنڈر 17بھی کہا جاتا ہے، اسے بییرونی مارکیٹ میں پیش کرنے کے بعد چین اور پاکستان رواں برس فرانس میں منعقد ایئر شو میں جے ایف تھنڈر کا دو سیٹر ورژن پیش کریں گے۔ یہ ائیر شو پندرہ سے اکیس جون کے دوران پیرس میں منعقد ہوگا۔
پاکستان اور چین کا تیار کردہ دو سیٹر لڑاکا طیارہ ایف سی ون بی یا جے ایف 17بی کو فرانسیسی ساختہ ایم M88-2 انجن سے لیس کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے انجن کے ساتھ جے ایف تھنڈر کی رینج آٹھ سو سے ایک ہزار کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق ایندھن بھر نے کے سازو سامان کے ساتھ فضا میں ری فیولنگ نظام سے بھی لیس کیا جائے گا۔ اس وقت جے ایف تھنڈر کو اس جڑواں انجن کے ساتھ لیس کیا گیا ہے، جسے فرانسیسی ائیر فورس کے لئے ڈیسالٹ نے لڑاکا طیارے رافیل کے لئے ڈیزائن کیا۔ دیگر دفاعی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ M88-2 دو سیٹوں Xiaolong پر نصب کیا جا سکتا ہے۔