پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ انڈیا کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے، شہباز گجر

Jhang

Jhang

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز گجر ایڈووکیٹ نے مقامی جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ انڈیا کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے ۔بھارت ،برطانیہ و امریکہ کی ٹرائیکا پاکستان اور کراچی میں بالخصوص عدم استحکام پیدا کرکے اس منصوبے کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

برطانیہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو خواہ مخواہ طول کیوں دے رہا ہے درحقیقت برطانیہ ایم کیو ایم کی قیادت کے ذریعے انڈین خفیہ ایجنسی ”را” کی خواہشات پر عمل پیرا ہے جو کہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ ”را” پاکستان میں کالا باغ ڈیم کے مخالف قوم پرست جماعتوں اور ایم کیو ایم کی قیادت کو بھاری مالی امداد دے کر اپنی روائتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کر رہاہے حکومت پاکستان بین الاقوامی فورمز پر ”را” کی مداخلت کو پور ی شدت سے اٹھائے۔

رینجرز کو کراچی کے علاوہ پورے سندھ میں اختیارات دیے جائیں جب تک کراچی و دیگر علاقوں میں ”را” کے پروردہ لوگوں کی سرگرمیاں ختم نہیں ہوتی رینجرز کے اختیارات میں لمبی توسیع کی جانی چاہیے ۔تمام محب وطن سیاسی قوتیں متحد ہو کر انڈیا اور اس کے حلیف قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے قومی سلامتی کے اداروں کا بھر پور ساتھ دے۔ رینجر ز اور افواج پاکستان کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے تاریخ ساز کردا ر ادا کر رہے جمعیت علماء اسلام ان اداروں کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔