اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاک چین تعلقات جیو اسٹرٹیجک دور سے جیو اکنامک دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ چینی سفیر کہتے ہیں پاکستان اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں۔اسلام آباد میں پاک چین سفارتی تعلقات کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے پینسٹھ سال دونوں ممالک کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
جبکہ پیسنٹھ سال کے درمیان دونوں ممالک کے نے مختلف امور پر بین الاقوامی سطح پر یکساں موقف اپنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامک دور میں داخل ہو چکی ہے۔ چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں انقلابی بہتری آئے گی، جبکہ پاکستان کے معاشی اعشاریے دو ہزار تیرہ کی نسبت بہتر ہیں۔تقریب سے خطاب میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی شراکت دار ہے، جبکہ پاک چین قتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا ایک سڑک ایک خطے کا ویژن خوشحالی کا ضامن ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ چین کی تیز رفتار ترقی دنیا کے لئے مثال ہے۔