کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’’پاک چین دوستی کا سال 2015‘‘منانے کے لیے 20 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے پاک چین مثالی دوستی کے سال 2015 کے موقع پر بیس روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
گورنرسٹیٹ بنک نے سکہ جاری کیا۔ سکے کے ایک جانب پاک چین دوستانہ تبادلہ تحریر ہے۔ سکے کی گولائی 27.5 ملی میٹر، وزن 10 گرام ہے۔
سکے کو 75 فیصد تانبے اور 25 نکل سے تیار کیا گیا ہے۔ پچاس ہزار سکے جاری کئے گئے ہیں ۔ 2015 کو پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا ہے۔