لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ہاتھ سے چینی قونصل جنرل یوبورن کو کیک کھلایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے۔
سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب محبت، خلوص اور اعتماد کے رشتوں کی سچائی کو منانے کیلئے سجائی گئی۔ انہوں نے چینی رہنما ماؤزے تنگ کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔