اٹک (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیے جانے تک فوجی آپریشنز اسی رفتار اور قوت سے جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی ’’پیپلز لبریشن آرمی‘‘ کی اسپیشل فورسز نے 7 ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں حصہ لیا جن کا محور انسداد دہشت گردی آپریشنز تھے جب کہ ان مشقوں کی اختتامی تقریب میں چینی فوج کی نمائندگی جنرل لی فائی نے كی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر تمام شرکا کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی۔
جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک خصوصی تعلق اور رشتہ قائم ہے، وقت گزرنے کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط تر ہوتا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مذید اور فقیدالمثال بلندیوں کو چھوئے گا۔