کراچی (جیوڈیسک) سپارکو اور چائناگریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے درمیان پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس ون) سسٹم کے آغاز کیلیے معاہدہ بدھ کواسلام آباد میں طے پایا۔
معاہدے پر وفاقی وزیراحسن اقبال اور چینی کمپنی کے صدر ین لمپنگ نے دستخط کیے۔ اس موقع پرمنصوبہ بندی اور ترقیات کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جودونوں ملکوں کے درمیان خلائی ترقی میں تعاون کے ذریعے سماجی و معاشی اور سائنسی میدان میں ترقی کے نئے راستے کھولے گا،علاوہ ازیں دیگرامورمیں بھی دوطرفہ تاریخی رشتے کومضبوط کریگا، انھوں نے کہا کہ پی آرایس ایس ون پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہو گا ۔