راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان چین سے اپنی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے 6 بحری جہاز خریدے گا۔
اس ضمن میں راولپنڈی میں وزارت دفاعی پیداوار میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت چین دفاعی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا، 4 بحری جہاز چین میں جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنیئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے، بحری جہاز جدید دفاعی ساز و سامان سے لیس ہوں گے۔