پاکستان، چین کا اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
Posted on September 8, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین نے آج دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی تین کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مذاکرات میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے، ثقافتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے۔
چینی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت بھی دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کوبطور گیسٹ آف آنر چین میں ہونے والی انٹرنیشنل ایکسپو میں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔
نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com