گجرات (جی پی آئی) میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر سید بابر حسنین کی سربراہی میں جناب سیدہ علیہ السلام میڈیکل کمپلیکس کھیپڑانوالہ شریف میں ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے زیر اہتمام ٹی بی کے مریضوں کے علاج کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
جس میں ڈاکٹر اعتزاز بشیر چوہدری’ ڈاکٹر محمد اکرم نذیر اور منور حسین CHO نے مریضوں کو چیک کیا اور ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ جبکہ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ صاحبزادہ سید فیضان الحسن بخاری قادری نے کیمپ کا افتتاح کیا اور دعا کرائی۔