پاکستان میں کرسچن مسلم فسادات کی سازش ہورہی ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوحنا آباد گرجا گھر خود کش حملوں کے احتجاج کی آڑ میں تشدد کا مقصد پاکستان میں مسیحی مسلم فسادات کرانا ہے جس کے پیچھے بھارتی ایجنٹوں کا ہاتھ ہے ‘ بھارت مسیحی مسلم فسادات کے ذریعے پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دلاکر عالمی برادری میں تنہا کرنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کیخلاف عراق و افغانستان طرز پر نیٹو کاروائی کی راہ ہموار ہوسکے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ سینئر وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور اقبال چاند و دیگر نے یوحنا آباد خود کش حملوں کے احتجاج کی آڑ میں تشدد ‘ لوٹ مار اور دو نوجوانوں کو کے قتل اور ان کی نعشوں کو نذر آتش کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سے اپنی صفوں میں موجود شر پسندوں اور بھارتی ایجنٹوں پر نظر رکھے اور صبر وامن کا دامن نہ چھوڑے ‘ قوم دشمن کی سازشوں کو سمجھے اور باہمی اتحا د و اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو قائم رکھے جبکہ حکومت میڈیا فوٹیج کی مدد سے احتجاجی مظاہرین کا روپ دھارے فسادات کی سازش رچانے والے بھارتی ایجنٹوں اور بلوائیوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔