مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے وفد کی صدر پریس کلب کے ہمراہ مقتول اقبال مسیح کے ورثہ سے ملاقات، انصاف کے حصو ل کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دھانی، وفد جلد ڈی پی او قصور سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر وائس چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی مارٹن جاوید مائیکل، صدر انجمن تاجران یوحنا آباد فیروز پور روڈ اعجاز بھٹی، ماڈریٹر لاہور چرچ کونسل پادری منیر پھول،چیف ایڈیٹر عوامی محبت اقبال کھوکھر، سیاسی و سماجی کارکن یونس مسیح ٹہلانے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کے ہمراہ نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی اقبال مسیح کے ورثہ سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہم کیلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
وفد نے کہاکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد ملزمان سے ساز باز ہو کر اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی ، ہم انصاف کے حصول اور اقبال مسیح کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے انصاف کا ہر دروازہ کھٹائیں گے، اگر پولیس نے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار نہ کیا ہے یوحنا آباد سے مین فیروز پور روڈ بلاک کرکے بھر پور احتجاج کریں گے اور ملزمان کی گرفتار تک احتجاج جاری رکھیں گے۔