میاں چنوں (بشارت شہزاد گل) ملک کے معروف مسیحی شعراء و مصنفین کی نمائندہ تنطیم پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ کی طرف سے عروجِ مریم چرچ سرگودھا روڈ فیصل آباد میں مورخہ 10 تا 12 جولائی 2017ء منعقد ہونے والی تین روزہ ادبی کانفرنس میں جن نمایاں شخصیات کو ان کی بھرپور ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ان میں ممتاز شاعر، ادیب و صحافی ساحل منیر بھی شامل ہیں۔ساحل منیر کو یہ ادبی ایوارڈ ملنے پر پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ ضلعی برانچ خانیوال اور علاقہ بھر کے ادبی حلقوں کی طرف سے دلی مبارکباد دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ساحل منیر قبل ازیں بھی اس حوالے سے متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں جن میں پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ ادبی ایوارڈ 2007ئ(کراچی)،تادیب رائٹرز ایوارڈ 2007ئ(ملتان)،امرت نگر صد سالہ جوبلی ایوارڈ 2014ئ(امرت نگر) اور منارٹی انٹیلیجنسیا ایوارڈ2015ئ(ملتان) شامل ہیں۔