پاکستان (جیوڈیسک) تھری ڈی فلموں میں بچوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے یہی وجہ ہے جب بھی کوئی نئی فلم مارکیٹ میں آ تی ہے بچے بڑے شوق سے دیکھنے کی ضد کرتے ہیں۔ پاکستانی سینما گھروں میں اینیمیٹڈ فلم ایپک ریلیز کر دی گئی ہے۔ حال ہی میں اینیمیٹڈ ایڈوانچر فلم ایپک ریلیز ہوئی ہے جس میں بچوں کی خاص دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایپک کی کہانی دلچسپ اور سحر انگیز ہے۔
فلم کی ہیروئن ایک بہادر لڑکی ہے جو طوفان میں پھنس کر جنگل میں کھو جاتی ہے۔ جنگل میں اسے نیکی اور بدی کی قوتیں دکھائی دیتی ہیں جو ایک دوسرے سے جنگ میں مصروف ہیں۔ بدی کی قوتیں زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں تاہم نیکی کے لئے لڑنے والی مخلوق ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔
بہادر لڑکی بھی اچھائی کا ساتھ دیتی ہے اور بدی کے خلاف جنگ میں شامل ہو جاتی ہے اور آخر میں برائی پر اچھائی کی جیت ہو جاتی ہے۔ پاکستان کے مختلف سینما گھروں کی زینت بننے والی اینیمیٹڈ فلم میں بچوں کے ساتھ بڑوں کی دلچسپی دیکھنے کو ملی ہے۔