بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے کہا ہے سول نیوکلیئر معاہدہ پاکستانی عوام کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا ہے۔ عالمی اٹامک انرجی کمیشن معاہدے کی نگرانی کر رہا ہے۔
بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان HUA CHUNYING نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
معاہدہ صرف ہمسایہ ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لیے ایک مدد ہو گی جو پاکستانی عوام کے مفاد میں ہے۔ ترجمان HUA CHUNYING کا کہنا تھا کہ جوہری تعاون بین الاقوامی قانون کے مطابق اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں ہے۔
چین کے قومی جوہری تعاون ادارے نے پاکستان کے ساتھ ساڑھے چھ ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چین کراچی میں بائیس سو میگا واٹ کے جوہری پاور پروجیکٹ کی تعمیر کریگا۔