اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد فرانسیسی سفیر فلپ تھائی باود نے کہا ہے کہ پاکستان نے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے کبھی رابطہ نہیں کیا، اگر پاکستان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے درخواست کرے تو غور ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے چین سے تعاون حاصل کر رہا ہے جو اس کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کیلئے اقوام متحدہ کے فیصلوں کو مد نظر رکھیں گے۔
فرانسیسی کمپنیاں بھاشا ڈیم کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس پاکستان میں 30 کروڑ ڈالر کے منصوبے میں معاونت کرے گا جس سے 30 کروڑ ڈالر سے منڈاڈیم سمیت دیگر چھوٹے ڈیموں کیلئے معاونت کریں گے۔ ان کا فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے اور 600 طلبا کو اسکالر شپ دی جا رہی ہے۔