پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Drugs

Drugs

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے شہر پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر بدوک چیک پوسٹ پر کراچی سے گوادر جانے والے ایک آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی اور اسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 سو کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں اسمگل ہونا تھیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اسمگل کی جانے والی اس چرس کی مالیت 140 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔