پاکستان کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Pakistan Trade Deficit

Pakistan Trade Deficit

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ بے تحاشہ درآمدات نے برآمدات میں اضافے کے اثرات زائل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ گزشتہ 10 ماہ میں بے قابو درآمدات نے برآمدات میں اضافے کے اثرات کو زائل کر دیا۔ دس ماہ کے تجارتی خسارے کا حجم 29 ارب 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔حکومت نے رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا ہدف 25 ارب 70 کروڑ ڈالر رکھا تھا۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل برآمدات میں 13.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 ماہ میں برآمدات کا حجم 19 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ دوسری جانب درآمدات کا حجم 6 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ حجم رواں سال کے مجموعی ہدف سے زائد ہے۔