آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے

Azerbaijan Airline

Azerbaijan Airline

کراچی (جیوڈیسک) آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے۔آذربائیجان اور پاکستان ائر مواصلات کے ایک معاہدے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر دشگن شکاروف کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے آئندہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر اقتصادی تعاون پر دستاویزات تیار کی۔

دستاویزات میں قیدیوں کے تبادلے، تعلیم کے میدان میں تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ ان دستاویزات پر صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ باکو کے دوران گیارہ سے چودہ مارچ کو دستخط ہونے کی توقع ہے۔ سفیر کے مطابق دونوں ممالک میں ائیر کمیونیکیشن کے معاہدے پر بات ہوگی۔

دونوں ممالک باکو اور اسلام آباد کے درمیان ہوائی مواصلات کی تجدید کا ارادہ رکھتے ہیں۔ باکو,استنبول,اسلام آباد روٹ پر آذل یا ترکش ایئر لائنز کی پروازوں کے انجام دینے کا حق ہو گا۔ دورے کے دوران مرکزی توجہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو ادا کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس 2.8 ملین ڈالر کی تجارت ہوئی۔