پاکستان میں مقابلہ جات کے امتحانات کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
Posted on January 23, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پاکستان میں مقابلہ جات کے امتحانات کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کی دفعہ 251 کی روشنی میں پاکستان میں مقابلہ جات کے امتحانات CSS اور پنجاب میں PCS اردو میں کروائے جائیں۔ نیزلوئر کورٹس(Lower Courts) سے سپریم کورٹ (Supreme Court) تک تمام عدالتی کا روائی اردو زبان میں منتقل کی جائے۔
اس سلسلہ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اپنے حصہ کی ذمہ دار یاں ادا کریں اور ضروری اقدامات کریں تا کہ دستور کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com