گوجرانوالہ : چیئرمین میرج ہال ایسوسی ایشن شیخ احسان الہی نے کہا ہے کہ پاکستان کاآئین اسلامی ہے جو معاشرے کو مضبوط اسلامی بنیادیں فراہم کرتاہے، ملکی آئین کی بالادستی کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں ظلم و استبداد کار استہ روک دیا جائے تو پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ دیدار سنگھ میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگر صالح اجتماعیت کے ساتھ بندگی رب کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش کی جائے تواللہ کی رضا یقیناً حاصل ہو سکے گی
آخر میں شیخ احسان الہی نے کہا کہ انسانوں کے بنائے ہوئے تمام باطل نظام ناکام ہو چکے جنہوں نے عوام کو نااہل قیادت، بھوک و افلاس اور محرومیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔دین فطرت اسلام کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ہی انسانیت تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔