مظفر آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پوری دنیا میں عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لئے منشور کمیٹی تشکیل دی تھی، منشور کے ایک ایک لفظ پر عمل کیا جائے گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی ہر اینٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کا نام کندہ ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منشور میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے وعدے پورے کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی 16 اور کبھی 22 مہینے اقتدار ملا لیکن ترقیاتی کام رکنے نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران بتائیں کیا خیبر پختونخوا میں چوہوں کا ڈانس ختم ہو گیا یا جاری ہے۔ پرویز رشید نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرکے سوال کیا کہ بتائیں ان کی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کو کیا دیا۔