لاہور ( سدرہ علی سے ) پنجاب حکومت نومنتخب بلدیاتی اداروں کو فعال کرے ،نومنتخب کونسلرز ، چئیرمین کو مکمل اختیارات دئیے جائے کرپشن کی جڑیںملک میں دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247 محمد سجاد نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام مقامی مسائل کے حل کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہی ہے محمدآصف کا کہنا تھا۔
کہ اختیارات کی منتقلی نہ ہونے سے عوام اور بلدیاتی نمائندوںمیںتا ثر پایا جا رہا ہے کہ حکومت پنجاب مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ،حکومت پنجاب کو چاہئے تھا کہ حلف لینے کے بعد فور ی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کردیتی مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔محمد سجاد کا مزید کہنا تھا کہ ہم شکر گزار ہے رانا مبشر اقبال صاحب کے جو یونین کونسل کے تمام معا ملات سرپرستی کر کے اپنا کردار ادا کر رہے اورشکر گزار ہے کاہنہ کی عوام کے جنہوںنے چئیرمین یونین کونسل کاہنہ حاجی بشارت صاحب جیسے ایماندار اورنڈر لیڈر کا انتخاب کیا۔