راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگی مہارت رکھنے والی فوج ہے اور پاک فوج نے بہادری کی روایات فخریہ انداز میں قائم رکھی ہوئی ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران، پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں اور وار ویٹرنز کے ساتھ دن گزارا۔