اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 659 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45093 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 659 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 17 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28431 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 71 ہزار 687 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23151 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 931 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار 105 ہو گئی ہے۔