پاکستان میں کورونا سے مزید 9 اموات، 4 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کر گئے اور 4027 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51236 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4027 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29012 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 579 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 584 ہو گئی ہے۔