پاکستان میں کورونا سے مزید 23 ہلاکتیں، 1629 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے اور 1629 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36607 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1629افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 48 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4.4 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11318 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 34041 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33820ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2414 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 488903 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 241200 ہوگئی ہے جب کہ 3892 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 154017ہے اور 4568 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18750 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65532 اور 1839ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8825 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 256 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4902 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40815 ہے اور اب تک 468 مریض انتقال کر چکے ہیں۔