اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے اور 1196 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38653 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 50 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12708 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 74580 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23665 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1964 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38207 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 256741 ہوگئی ہے جب کہ 4301 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 168891 ہے اور 5269 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19004 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71285 اور 2050 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9555 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 293 افراد انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4954 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43753 ہے اور اب تک 494 مریض انتقال کر چکے ہیں۔